sh.st/yepNv
Breaking News
Loading...
بدھ

پاکستان میں آج رات 12 ب

5:06 AM
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان میں آج رات 12 بجے (بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب) سال 2015ءکو خوش آمدید کہا جائے گا لیکن دنیا کے متعدد ممالک میں اس سے کئی گھنٹے قبل ہی سال نوکا آغاز ہوچکا ہوگا۔
نئے سال کا آغاز سب سے پہلے جنوبی بحرالکاہل میں واقع ملک سمووا میں ہوگا اور اس وقت ہمارے ہاں سہ پہر کے تین بجے ہوں گے۔ تقریباً سوا تین بجے نیوزی لینڈ میں اور پانچ بجے روس میں نیا سال شروع ہوجائے گا۔ آسٹریلیا میں نئے سال کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے ہوگا جبکہ جاپانی ہم سے 4 گھنٹے قبل نئے سال کا آغاز کریں گے ۔ چین میں ہم سے تین گھنٹے قبل، انڈونیشیا میں دو گھنٹے قبل، بنگلا دیش میں ایک گھنٹہ قبل جبکہ بھارت اور سری لنکا میں پاکستان سے نصف گھنٹہ قبل نیا سال شروع ہوجائے گا۔ سال 2015ءکا آغاز سب سے آخر میں امریکی جزائر بیکر آئی لینڈ اور ہاﺅلینڈ آئی لینڈ میں ہمارے وقت کے مطابق جمعرات کی شام 5 بجے ہوگا۔





0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں

 
Toggle Footer