کراچی (ویب ڈیسک) شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کیلئے اس بار ورلڈ کپ میں جو محنت درکار ہے اس کیلئے وقت کم اور مقابلہ سخت ہے ،اُن کا پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے یہ آخری ورلڈ کپ ہوگا جس کیلئے کوشش ہوگی کہ جاتے جاتے ایسا کام کرجاﺅں کہ سب لوگ یاد کریں۔ ایک تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہدآفریدی نے کہاکہ اس وقت ہماری ٹیم مشکل پوزیشن میں کھڑاہونا سیکھ رہی ہے جو کھلاڑی ہیں یہی ہیں اور انہی سے کام لینا پڑے گا، یہی وقت ہے کیونکہ ہمارے پاس خامی دور کرنے کیلئے یہ سنہری موقع ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ اپنے میچز اور ہسپتال میں اس قدر مگن تھے کہ معلوم نہیں کہ 2014ءکیسے گزرگیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کے حوصلے جواں ہیں اب دہشتگردی کا شکار ہونیوالا سکول دوبارہ کھل رہا ہے، ہمیں ان بچوں کے ذہنوں سے خوف کو نکال کر انہیں دوبارہ تعلیم کی جانب راغب کرنا ہے
۔
0 تبصرے:
ایک تبصرہ شائع کریں